؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی چیئرمین اینٹی کرپشن میں سندھ تعینات ہوتے ہیں اینٹی کرپشن متحرک ہوگئی 9 ایف آئی آر درج

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : Jan/06/2023

کراچی: رپورٹ(اکبر بیگ)
ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی چیئرمین اینٹی کرپشن تعینات ہوتے ہیں اینٹی کرپشن متحرک ہو گئی چیف سیکرٹری سندھ کے احکامات پر اینٹی کرپشن ساوتھ زون میں سیسی کے سابقہ ڈائریکٹر انجینئر محمد فاروق سمیت سیسی کے چھ سے زائد ملازمین پر کروڑوں روپے کی خرد برد کے الزام میں نو ایف آئی آر درج گزشتہ روز اینٹی کرپشن ساوتھ زون کی ٹیم نے سرکل آفیسر کورنگی سرفراز شاہ کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈریکٹر انجینئر محمد فاروق کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا جنہیں آج جسمانی ریمانڈ کے لیے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا گیا اینٹی کرپشن کورٹ نے پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزم کو اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا اینٹی کرپشن سندھ کی اس کامیاب کاروائی پر چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی نے ساوتھ زون کے کام کو سراہا اور کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد مزید ملزمان کو بھی جلداز جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں 

 پاک عوامی نیوز کراچی